پی ایس ایل9 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، بارش کی انٹری کا امکان

Mar 02, 2024 | 09:13:AM
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ راولپنڈی میں آج کا ڈبل ہیڈر بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ راولپنڈی میں آج کا ڈبل ہیڈر بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: خان پور: کپڑے کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا نقصان

دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔