بڑے شہر میں مسافر وین حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mar 02, 2023 | 21:32:PM
بڑے شہر میں مسافر وین حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی سے کوٹلی ستیاں جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار  ہو گئی ، دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین دھند کے باعث گہری کھائی میں جا گری ، جس کے بعد  زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اندھیرے کے باعث ریسکیو کارروائی میں  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےجبکہ علاقہ مکین بھی ریسکیو آپریشن میں اہلکاروں کی مدد کر رہےہیں، 

زخمی مسافروں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں شفٹ کیا جا رہا ہے ، حادثے کے باعث  گاڑی مکمل تباہ ہو چکی ہے۔