بیڈ منٹن کے میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا

Mar 02, 2023 | 11:57:AM
بیڈ منٹن کے میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں بیڈ منٹن میچ کھیلتے ہوئے 38 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، متوفی روزانہ آفس کے بعد دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام حیدرآباد میں پیش آیا جہاں شیام یادو نامی کھلاڑی ایک مقامی سٹیڈیم میں ساتھیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک زمین پر گر گیا۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ریکارڈ ہولڈر فرانسیسی کھلاڑی جسٹ فونٹین 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اچانک نیچے گرنے پر ساتھیوں نے شیام کو اٹھا کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر چکا تھا، ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔