اقغانستان، خواتین میڈیاورکرز پر فا ئرنگ ، 3 جاں بحق،2زخمی

Mar 02, 2021 | 22:30:PM
اقغانستان، خواتین میڈیاورکرز پر فا ئرنگ ، 3 جاں بحق،2زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی تین خواتین ورکر جاں بحق ہو گئیں۔واقعہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطا بق فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تینوں خواتین کو قتل کیا گیا ۔تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی میڈیا گروپ سے تھا۔رپورٹس کے مطابق دو خواتین پر جلال آباد میں پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) ون میں دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت سعدیہ اور شہناز کے نام سے ہوئی۔
اس واقعے کے کچھ منٹوں بعد پی ڈی 4 میں بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک اور خاتون پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری خاتون کی شناخت مرسل حبیبی کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 راہگیر خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔