پیپلز پارٹی کا 6 جون سے لاہور میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Jun 02, 2026 | 13:59:PM
پیپلز پارٹی کا 6 جون سے لاہور میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی لاہور نے 6 جون سے شہر بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے 1 لاکھ 25 ہزار نئے ممبرز بنانے کا ہدف دیدیا،6 جون سے شہر بھر میں پیپلز پارٹی کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے کیمپس لگائے جائیں گے۔
25 جون کو پیپلز پارٹی لاہور کے یونین کونسلز، وارڈز اور زونل عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی لاہور میں یونین کونسلز، وارڈز اور زونز میں 22 ہزار سے زائد عہدیداروں کا اعلان کرے گی۔