آسٹریلیا کیخلاف سپن وکٹیں، پاکستان ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے تنقید کو رد کر دیا

Jun 02, 2026 | 10:53:AM
آسٹریلیا کیخلاف سپن وکٹیں، پاکستان ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے تنقید کو رد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں سپن وکٹوں کے استعمال پر ہونے والی تنقید رد کردی ہے۔

سپن وکٹوں پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئندہ ورلڈ کپ میں صرف تیز اور باؤنسی وکٹوں پر ہی کھیلنا ہوگا۔

پہلے میچ کے بعد بعض کرکٹ ماہرین اور مبصرین نے سپن کے لیے سازگار وکٹوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستان کو فاسٹ اور باؤنسی وکٹوں پر کھیلنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم گلو کار بن گئے، ساتھی کھلاڑیوں کے دلچسپ تبصرے

مائیک ہیسن نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی تمام وکٹوں کو یکساں طور پر تیز اور باؤنس والی قرار دینا حقیقت کے برعکس ہے۔

ہیسن نے کہا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے یہ بحث سن رہے ہیں کہ پاکستان میں تیار کی جانے والی وکٹیں ورلڈ کپ کی مناسب تیاری نہیں ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2027 کا ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقہ میں نہیں بلکہ زمبابوے اور نمیبیا میں بھی کھیلا جائے گا جہاں سپن بولنگ اہم کردار ادا کرتی اور پاکستان کو وہاں میچز کھیلنے ہوں گے۔