مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Jun 02, 2026 | 09:27:AM
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت بڑھ کر 91.41 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد 94.29 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

 اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 94.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں غیر یقینی صورتحال اور سپلائی چین سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں، اور آنے والے دنوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار رہ سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں:مہنگے پٹرول سے نجات!صرف ایک لیٹرمیں 900 کلو میٹر ، حیران کن گاڑی تیار