پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت،لبنانی حکومت اور عوام سےاظہار یکجہتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے لبنان پر اسرائیل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیئے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان تناؤ میں کمی کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
پاکستان مندوب کا مزید کہنا ہے کہ لبنان میں لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیل کے حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آج سے 5 جون تک بارشیں،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی