ترکیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر گرفتار 

Jun 02, 2025 | 23:26:PM
ترکیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ملک ایس ڈی خان جو "ملک سوئش بکلر" کے نام سے مشہور ہے، کو ترکیہ میں ترک خواتین کے  بارے میں توہین آمیز ریمارکس دینے پر عوامی ردِعمل کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق  ایک ویڈیو میں یوٹیوبر نے ہندی زبان میں ترک خاتون کے بارے میں نہایت نازیبا کلمات ادا کیے   جس کے بعد پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑ گئی،بعد ازاں یوٹیوبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ترک خواتین سے معذرت کرنا پڑگئی۔

بھارتی یوٹیوبر کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی متعدد ویڈیوز میں ترک خواتین کی تضحیک کرتے اور ایک دکان میں گھس کر دکاندار کو بھارتی پرچم نہ لگانے پر گالیاں دیتے دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی ریاست آسام میں پاکستان سے ہمدردی کے الزام میں 81 افرادگرفتار