آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کا شیڈول جاری

Jun 02, 2025 | 18:56:PM
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025 کے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے تاریخوں اور مقامات کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 50 اوورز کے اس 13 ویں ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 ستمبر سے 2 نومبر 2025 تک بھارت اور سری لنکا کے5مقامات پر ہوگا جن میں ایم چناسوامی  سٹیڈیم (بنگلورو)، اے سی اے  سٹیڈیم (گوہاٹی)  ہولکر اسٹیڈیم (انڈور)، اے سی اے وی ڈی سی اے سٹیڈیم (وشاکھاپٹنم)، اور آر پریماداسا  سٹیڈیم (کولمبو) شامل ہیں۔

 ٹورنامنٹ کا آغاز 30 ستمبر کو بنگلورو میں میزبان بھارت کے میچ سے ہوگا۔

پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا اور فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں شیڈول ہے،ٹورنامنٹ میں8ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  عیدالاضحیٰ پر ریلوے کی خوشخبری: پانچ خصوصی ٹرینز، کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان