عیدالاضحیٰ پر ریلوے کی خوشخبری: پانچ خصوصی ٹرینز، کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

Jun 02, 2025 | 18:52:PM
عیدالاضحیٰ پر ریلوے کی خوشخبری: پانچ خصوصی ٹرینز، کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جبکہ عید کے تین روزمیں ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی گزشتہ 11 ماہ کے دوران شاندار رہی ہے  اور ادارے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے،صرف رواں مالی سال میں پیسنجر سروسز سے 42 ارب روپے کمائے گئے ہیں۔

حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں محکمہ خود ادا کر رہا ہے، اور مالی طور پر ریلوے میں بہتری کے واضح آثار نظر آ رہے ہیں۔

رائل پام منصوبے کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اسے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے  اور اس عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، تمام بڈز عوام کے سامنے کھولی جائیں گی تاکہ کسی قسم کے شکوک و شبہات کی گنجائش نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبے کی کامیابی کے لیے ریلوے کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی بجٹ 2025-26؛مجموعی سرمایہ کاری کاہدف جی ڈی پی کے14.7فیصدمقررکرنےکی تجویز