وفاقی بجٹ 2025-26؛مجموعی سرمایہ کاری کاہدف جی ڈی پی کے14.7فیصدمقررکرنےکی تجویز

Jun 02, 2025 | 18:44:PM
وفاقی بجٹ 2025-26؛مجموعی سرمایہ کاری کاہدف جی ڈی پی کے14.7فیصدمقررکرنےکی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) آئندہ بجٹ میں مجموعی سرمایہ کاری کاہدف جی ڈی پی کے14.7فیصدمقررکرنےکی تجویزسامنے آئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےلیےمجموعی  سرمایہ کاری کاہدف 14.2فیصدمقررکیا گیا تھا جو اس سال بڑھا کر 14.7فیصدمقررکرنےکی تجویزسامنے آئی ہے,ذرائع کا کہنا ہے کہ نئےمالی سال کے لیےفکسڈ انو سٹمنٹ کا ہدف جی ڈی پی کے13فیصدمقرر کرنےکی تجویز بھی زیر غور ہے،رواں مالی سال کے لیےفکسڈ انوسٹمنٹ کاہدف12.5فیصد مقرر کیاگیا تھا۔ 
  ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیےنیشنل سیونگزکا ہدف جی ڈی پی کے14.3فیصد رکھنے کی تجویز بھی زیرغور ہے ، خیال رہے کہ رواں مالی سال نیشنل سیونگز کا ہدف13.3 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز