بجٹ میں پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز 

Jun 02, 2025 | 17:27:PM
بجٹ میں پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت کے سالانہ بجٹ میں پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز ہے، ذرائع ایف بی آر کے مطابق بجٹ 2025-26 میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3روپے تک اضافی وصولی کی تجویز پر غور ہے۔

 اس سے پیٹرول پمپ پر ٹیکس چوری اور ملاوٹ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پیٹرول پمپس پر نقد کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے اقدامات بھی کیے جائیں گے، کیو آر کوڈز، ڈیبٹ، کریڈ کارڈز اور موبائل ادائیگی کے اقدامات کیے جائیں گے، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرز اور درآمد کنندگان نقد فروخت پر اضافی 2فیصد ٹیکس لے سکیں گے۔

 اس تجویز کو قابل عمل بنانے کے لیے کارپورٹ سیکٹر کے ساتھ متعدد اجلاس ہو چکے ہیں، دکانوں پر نقد خریداری پر بھی اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ریسٹورنٹس پر پہلے ہی کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی چھوٹ ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح کی مد میں زیادہ ریلیف نہیں مل سکے گا، تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف معمولی نوعیت کا ہوگا۔


ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خریدار زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے بعد نقد ادائیگی کرنے میں آزاد ہوں گے، درآمد کنندگان اور مینو فیکچررز کو اپنے سپلائرز اور خریداروں کو ڈیجیٹل ادائیگوں پر معیاری 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کرنا ہوگا، ادائیگیاں بھی سادہ کیو آر کوڈز اور دیگر ڈیجیٹل حل کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔