محمد حارث نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

Jun 02, 2025 | 12:24:PM
محمد حارث نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے ٹی 20 کرکٹ میں بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا،حارث نے صرف 45 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ شاندار ٹی 20 ریکارڈ بھی اپنا نام کرلیا۔

محمد حارث نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور سات شاندار چھکے شامل تھے۔

حارث کا سٹرائیک ریٹ 232.60 رہا، جو کسی پاکستانی بلے باز کی طرف سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے بلند اسٹرائیک ریٹ میں سے ایک ہے۔

اس فہرست میں اب صرف حسن نواز ان سے آگے ہیں، جنہوں نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔

حارث نے 47 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

 اس اننگز میں ان کا سٹرائیک ریٹ 227.65 رہا، جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بابراعظم کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 122 رنز بنائے تھے، جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 216.07 رہا تھا۔

محمد حارث کی اس اننگز نے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ایک اہم ریکارڈ کا نیا مالک بھی بنا دیا۔