شکارپور: کاروکاری کا الزام، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

Jun 02, 2023 | 10:41:AM
شکارپور: کاروکاری کا الزام، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو) شکارپور کے نیو فوجداری تھانے کی حدود بھٹائی آباد کالونی میں کارو کاری کے الزام میں خاتون کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پیرسن رسول بخش کلہوڑو نے اپنی بیوی پیرسن خاتون نصیبہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا، اطلاع ملتے ہی شکارپور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں ناکابندی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی برآمد کرلی گئی۔

اے ایس پی سٹی سید فاضل شاہ کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے کیس فائل کردیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چچا کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بھتیجی سمیت 2 افراد قتل

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنہ کے علاقے جی الیون گرین بیلٹ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

   اسلام آباد پولیس کے مطابق لاش کی شناخت قمر ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میرے بھائی کو تین افراد گھر سے بلانے کیلئے آئے جس کے بعد وہ ان کے ساتھ گیا اور صبح تک واپس نہ آیا۔

مدعی نے بتایا کہ رات بھر اپنے بھائی کو مختلف جگہوں پر تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں لگا، صبح پولیس کا فون آیا کہ گرین بیلٹ سے ایک لاش ملی ہے، جب ہم نے جاکر دیکھا تو وہ میرا بھائی قمر ریاض ہی تھا۔ مدعی کے مطابق قمر ریاض کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔