ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ۔ 4 افراد ہلاک۔ متعدد زخمی

Jun 02, 2022 | 12:18:PM
ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ۔ 4 افراد ہلاک۔ متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکا میں ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا  میں  ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلا ع ملنے پر پولیس بھی جائے حادثہ پر  پہنچ گئی اور زخمیوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، حکام کے مطابق فائرنگ واقعہ میں مسلح شخص بھی مارا گیا، ہلاک ملزم رائفل اور گن سے مسلح تھا،واقعے کے بعد ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور اہم شخصیت کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس  میں 18  بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔