عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

Jul 02, 2022 | 23:17:PM
عمران خان، اہلیہ بشریٰ بی بی، مبینہ آڈیو لیک،
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈارسلان خالد کو مخالفین کیخلاف غداری کا بیانیہ بنانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کو ہدایت دیتے سنا جا سکتا ہے کہ فرح گوگی کیس کو بھی غداری کے بیانیے میں گڈمڈ کردیا جائے، مبینہ آڈیو سے معلوم ہواکہ غداری کے بیانیے کے پیچھے بشریٰ بی بی کاہاتھ ہے ،مبینہ آڈیومیں سناجاسکتاہے کہ بشریٰ بی بی نے غداری کابیانیہ بنانے کی ہدایت کی ۔
بشریٰ بی بی نے یہ بھی ہدایت کی کہ فرح گوگی کی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈ کردیا جائے، مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کوہدایات جاری کرتی سنی جاسکتی ہیں ۔
عمران خان کی اہلیہ کہہ رہی ہیں کہ جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں ان کے خلاف مہم چلائی جائے ،بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کوغدارکہاجائے، بشریٰ بی بی کا مزید کہناتھا کہ فرح کے خلاف باتوں پربھی غداری کے ٹرینڈ چلانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی کارکن مدثر سلطان کی بیٹے سے الوداعی ملاقات کی ویڈیو وائرل، ہر آنکھ اشک بار