لیگی کارکن مدثر سلطان کی بیٹے سے الوداعی ملاقات کی ویڈیو وائرل، ہر آنکھ اشک بار

Jul 02, 2022 | 19:32:PM
سعودی عرب، انتقال، کارکن مدثر سلطان، بیٹے، الوداعی ملاقات، ویڈیو وائرل،
کیپشن: مدثر سلطان کے بیٹے سے الوداعی ملاقات کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے مسلم لیگ ن کے کارکن مدثر سلطان عرف عصمی ملک کی اپنے بیٹے سے ایئرپورٹ پر الوداعی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کو دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب جانے سے قبل ایئر پورٹ پر مدثر سلطان اپنے بیٹے کو الوداع کہہ رہے ہیں، اس موقع پربیٹا باپ سے گلے ملکر زاروقطار رو رہا ہے، مدثر سلطان بیٹے کو اپنے کندھے سے لگا کر دلاسہ دے رہے ہیں ، اس موقع پر وہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں بھی نم ہو جاتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھ دیکھا جا سکتا ہے کہ مدثر سلطان اپنے بیٹے کو الوداع کہہ کر ایئرپورٹ کے اندر جانے لگتے ہیں تو بیٹا پیچھے سے بھاگتے ہوئے دوبارہ اپنے باپ سے لپٹ جاتا ہے جیسا اسے معلوم ہو کہ یہ اس کی اپنے والد سے آخری ملاقات ہے۔
اس موقع پر سکیورٹی گارڈ ان کے بیٹے کو روک لیتاہے تو وہ اپنے بیٹے کو پیار کرنے کے بعد چھوڑتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں اور قریب موجود رشتہ دار مدثر سلطان کے بیٹے کو پکڑ کر ایئرپورٹ سے لے آتا ہے۔
اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیااورلوگ مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعاکر رہے ہیں، باپ بیٹے کی الوداعی ملاقات کی ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ کے کارکن مدثر سلطان عرف عصمی ملک کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ "مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری مدثر سلطان ( عصمی ملک) کا سعودیہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، وہ جماعت کا قیمتی اثاثہ تھے۔ اور ان کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے لئے پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ 
مریم نواز نے بھی ٹویٹ کرتے پارٹی کارکن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور لکھا کہ' مسلم لیگ ن کے ساتھ برے وقت میں بھی کھڑے رہے، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی قریبی فیملی کا فرد ہمیں چھوڑ گیا ہے، اللہ پاک انہیں جنت میں جگہ عطا فرئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری