پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں تصادم

Jul 02, 2022 | 18:14:PM
کراچی، سی ویو، عمران خان، جلسہ، اعلان،
کیپشن: کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ کراچی میں سی ویو کے مقام پر عمران خان کا خطاب براہ راست دیکھنے کے لیے بڑی سکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو سکرین لگانے سے روکتے ہوئے سامان سمیت گاڑیاں روک دیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل، علی زیدی، فہیم خان، بلال غفار، جمال صدیقی، شہزاد قریشی و دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق علی زیدی سمیت دیگر رہنماؤں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے گاڑیاں چھڑوا لیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں