مقبوضہ کشمیر۔۔بھارتی فوج نے 4نوجوان شہید کردیئے

Jul 02, 2021 | 19:34:PM
 مقبوضہ کشمیر۔۔بھارتی فوج نے 4نوجوان شہید کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں ,کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع پلوامہ میں چار کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے راجپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔قبل ازیں اسی علاقے میں دو بھارتی فوجی ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈیرہ غازی خان :اپنڈکس کے آپریشن کیلئے آئی خاتون سے ڈاکٹر کی زیادتی