ڈیرہ غازی خان :اپنڈکس کے آپریشن کیلئے آئی خاتون سے ڈاکٹر کی زیادتی

Jul 01, 2021 | 22:58:PM
ڈیرہ غازی خان :اپنڈکس کے آپریشن کیلئے آئی خاتون سے ڈاکٹر کی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈیرہ غازی خان کے نجی ہسپتال میں اپنڈکس کے آپریشن کیلئے آئی خاتون کو ڈاکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے بلخ سرور میں واقع الشفا نامی پرائیویٹ ہسپتال میں المناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اپنڈکس کے آپریشن کیلئے پرائیوٹ کلینک پر آئی خاتون سے مبینہ طور پرزیادتی کی گئی۔
لواحقین کے مطابق مریضہ کنول کو دن ایک بجے ہسپتال لایا گیا،ڈاکٹر اشتیاق نامی شخص نے اپنڈکس کا کہہ کر مریضہ کو داخل کرلیااور سات بجے تک مریضہ کو آپریشن تھیٹر میں رکھا ۔
سات بجے مریضہ کنول نے اپنے والد اور خاوند کو صورتحال بارے آگاہ کیاجس پر اہلخانہ نے پولیس کو رپورٹ کردی، پولیس نے ڈاکٹر اشتیاق نامی شخص کو گرفتار کرلیااورتفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم کوعدالت نے بڑی سزا سنا دی