فیصل آباد: گیس سلنڈر لیکج سے آتشزدگی، 1 ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیصل آباد میں گیس سلنڈر لیکج سے آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے۔
فیصل آباد کے علاقے 75 ج ب میں عبدالرشید کے گھر کا گیس سلنڈر خراب تھا، عبدالرشید کا بیٹا سلنڈر کو گھر میں ہی ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک گیس لیک ہوئی اور گھر میں آگ بھڑک اُٹھی۔
عبدالرشید کا بھتیجا نبیل، بیٹے عبداللہ اور سعد اللہ جھلس گئے، عبدالرشید کی بیوی نور صباء اور بیٹی رابعہ بھی آگ میں جھلس گئیں،ریسکیو 1122 نے زخمی خاندان کے 5 افراد کو برن یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے