شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر فائرنگ، گن مین جاں بحق،3زخمی

Jan 02, 2026 | 21:23:PM
 شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر فائرنگ، گن مین جاں بحق،3زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جھنگ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کےممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے بھائی،سابق صدر چیمبر آف کامرس  شیخ فواد اکرم پر فائرنگ ہوئی ہے،فائرنگ کے نتیجے میں شیخ فواد اکرم کا ایک گن مین جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ 
 پولیس نے فائرنگ کے الزام میں4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ترجمان پولیس کے مطابق شیخ فواد اکرم سرگودھا روڈ پر اپنے گن مینوں کے ہمراہ جا رہے تھے،پٹرول پمپ کے قریب شیخ فواد اکرم کی گاڑی ملزمان کی گاڑی سے ٹکراگئی ،گاڑیوں کی ٹکرپر دونوں پارٹیوں کے گن مینوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی،ملزمان کی فائرنگ سے شیخ فواد کے 3 گن مین زخمی، ایک جاں بحق ہوگیا۔ 

ڈی پی او بلال افتخار کیانی کے مطابق ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، قانون کو چیلنج کرنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،معمولی تنازعے کو تشدد اور فائرنگ میں تبدیل کرنا امن کیلئے خطرہ ہے۔