موسم آج بھی سرد اور خشک رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال بھی آج رات جیسی رہے گی۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم پشاور ،مردان،نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجاب آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس انتقال کر گئے
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت :لہہ منفی09، قلات منفی 07،گوپس ، کلام میں منفی04 ، کوئٹہ منفی03 اور مالم جبہ منفی میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔