سعودی دعوت پر پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا؛علی پرویز ملک

Jan 02, 2026 | 19:32:PM
سعودی دعوت پر پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا؛علی پرویز ملک
کیپشن: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سعودیہ کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں ہونے والے’ فیوچر منرلز فورم‘ میں بھرپور شرکت کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےسعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات و توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فیوچر منرلز فورم میں پاکستان اپنا پویلین ’’پاکستان دا منرل مارول‘‘ کے نام سے لگائے گا،پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم کا حصہ ہوں گی،ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پویلین میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ریاض میں پاکستان پویلین اپریل میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کا پیش خیمہ بنے گا۔ 

 اس موقع پر سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیوچر منرلز فورم معدنیات میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا،معدنیات اور توانائی میں پاک سعودی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  میئر نیویارک ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے