فائیو جی انٹرنیٹ کی آمد، موبائل فونز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

Jan 02, 2026 | 19:12:PM
فائیو جی انٹرنیٹ کی آمد، موبائل فونز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ایم وی این او کی مارکیٹ کا حصہ بننے جارہا ہے۔  آئندہ ماہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ہو گی۔

 وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شیزا فاطمہ نے آج اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگلے ماہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ہونے جارہی ہے۔ کوشش ہے بہتر سے بہتر شرائط پر فائیو جی سپیکٹرم کے لائسنس کی نیلامی کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپیکٹرم آکشن سات بینڈز پر ہورہی ہے۔ پانچ بینڈز ایسے ہیں جن پر پاکستان میں پہلی بار نیلامی ہورہی ہے۔ صرف 2 بینڈز پہلے نیلام ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں فائیوجی سپورٹڈ موبائل  فون بہت کم ہیں۔ اس کیلئے موبائل فونز کی اپ گریڈیشن پر بھی کام کریں گے۔

شیزا فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی سپیکٹرم کی آکشن کے چھ مہینے کے بعد آپ کو انٹرنیٹ سسٹم میں واضح بہتری آئے گی۔

Caption انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شیزا فاطمہ نے بتایا ہے کہ فائیو جی سپیکٹرم آئندہ ماہ نیلام ہو گا اور چھ ماہ میں فعال ہو گا، اب شہریوں کو اپنے فون فائیو جی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے قابل بنانے کا مرحلہ درپیش ہو گا۔ 

 شیزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ یوفون اور ٹیلی نار  کا مرجر ہونےکے بعد ملک میں تین سیلولر سروس کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ ایم وی این او کے آنے سے مزید کمپنیاں آئیں گی۔ ایم وی این او کے آنے سے نئی سرمایہ کاری بھی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایم وی این او کی مارکیٹ کا حصہ بننے جارہا ہے۔ پی ٹی اے نے ڈسٹرکٹ لیول پر فائبرائزیشن کی منظوری دیدی ہے۔ اب کیبل آپریٹرز بھی سی ویس لائسنس لے کر آپ تک انٹرنیٹ پہنچا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ہم 3 سب میرین کیبلز پاکستان میں لائے ہیں جو ملک میں انٹرنیٹ کی بہتری کیلئے ہمارے عزم کا ظاہر کرتا ہے۔