پالتو طوطوں کے ڈیکلیئریشن دینے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026

Jan 02, 2026 | 17:39:PM
 پالتو طوطوں کے ڈیکلیئریشن دینے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ) پالتو طوطوں کے ڈیکلیئریشن دینے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026 مقرر کر دی گئی۔  پرسوں تک اپنے پالتو طوطوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے آج بتایا ہے کہ  پانچ جنوری کے بعد  پالتو طوطوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

 وائلڈ لائف  ڈیپارٹمنٹ میں الیگزینڈرین، روز رنگڈ، سلیٹی سر اور گلابی سروالے طوطوں کی رجسٹریشن کروانا اب لازمی ہے۔ 5 جنوری کے بعد  جو لوگ اپنے پالتو طوطوں کی رجسٹریشن نہیں کروائیں گے ان کو جرمانہ کیا جائے گا اور نئے قانون کے مطابق تادیبی کارروائی ہو گی۔

پنجاب کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت اب تک ایک لاکھ سے زائد طوطے ڈیکلیئر کیے جا چکے ہیں۔

طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی ڈیڈ لائن میں پہلے دو بار توسیع کی جا چکی ہے۔ پرسوں پانچ جنوری کے بعد  مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں ان رجسٹرڈ پالتو طوطوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیں گی۔