عوام کیلئے اچھی خبر !مہنگائی میں 0.67فیصد  کمی 

Jan 02, 2026 | 15:30:PM
عوام کیلئے اچھی خبر !مہنگائی میں 0.67فیصد  کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنےآنےلگے،ملک میں ہفتہ وارمہنگائی میں 0.67فیصد کی مزید کمی ہو گئی،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح2.41فیصد پرآگئی۔

وفاقی اداراہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

اداراہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں12اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتےمیں13اشیاء سستی اور26کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں2.37فیصد، آٹا 1.88فیصد ،ٹماٹر 1.72 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق  لہسن،کیلے،گھی،جلانےوالی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتےپیاز 11.84فیصد سستے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی سیاسی شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

رپورٹ کے مطابق آلو10.21اورانڈےکی قیمتوں میں 6.25فیصد، چینی کی قیمتوں میں 2.88 فیصدکمی ہوئی،پیٹرول3.89 اور ڈیزل 3.20 فیصد سستا ہوا ،ایل پی جی،گڑاوردالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔