سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعتیق احمدخان پی اےسی کی رکنیت سے مستعفی

Jan 02, 2026 | 14:48:PM
سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعتیق احمدخان پی اےسی کی رکنیت سے مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو تحریری استعفیٰ ارسال کیا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں مشاورت کے بغیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا تھا، اسی بنا پر وہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے بعد مہاجرین کی نشست پر کامیاب ہونے والے ماجد خان کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں سردار عتیق احمد خان کو بھی بطور رکن شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی