سول سروسز اکیڈمی کے افسران  کا سپریم کورٹ کا دورہ،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی سے ملاقات

Jan 02, 2026 | 15:00:PM
سول سروسز اکیڈمی کے افسران  کا سپریم کورٹ کا دورہ،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سول سروسز اکیڈمی کے افسران  نے سپریم کورٹ کا دورہ کیا،دورہ کے موقع پرسی ایس اے کے 136 افسران پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس پاکستان  جسٹس یحیٰ آفریدی  سے ملاقات کی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وفد کو سپریم کورٹ میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے پارلیمانی جمہوریت اور اختیارات کی تقسیم پر زور دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ قانون کی حکمرانی کیلئے لازم و ملزوم ہیں،نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی عدالتی اصلاحات کا اہم فورم ہے۔

چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ   سرکاری افسران دیانت اور انصاف کو شعار بنائیں، مؤثر حکمرانی کی بنیاد عوام اور قانون کے احترام سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعتیق احمدخان پی اےسی کی رکنیت سے مستعفی