بلوچستان میں خواتین اور طالبات کیلئے پنک بس سروس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان میں خواتین اور طالبات کیلئے پنک بس سروس کا آغاز کردیاگیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنک بس سروس کا مقصد خواتین اور طالبات کی روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے، حکومت کی ترجیح ہے کہ پنک بس سروس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں پنک بس سروس کا دائرہ دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا، پنک بس سروس خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عادل راجہ، حیدر مہدی،صابر شاکراور معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔