اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں چیتے کی موجودگی کی اطلاع 

Jan 02, 2026 | 11:31:AM
اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں چیتے کی موجودگی کی اطلاع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک )اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں چیتے کی موجودگی کی اطلاع پراحتیاطی ہدایات جاری کردی گئیں۔ 
اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں چیتے کی موجودگی کی اطلاع کی یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی تصدیق کر دی اوریونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو طلب کر لیا۔
طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر احتیاطی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں جس کے تحت ہاسٹل کے طلبہ کو ہوسٹل تک محدود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا درسی کتب کے نصاب پر نظرثانی کا فیصلہ
وائلڈ لائف بورڈ کی ٹیم اس وقت کیمپس میں موجود ہے اورچیتے کی ممکنہ نقل و حرکت کے باعث مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ یونیورسٹی میں سیکیورٹی اور گشت مزید سخت کر دیا گیاہے۔