ترکیہ ؛اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 33 افراد گرفتار

Jan 02, 2024 | 20:45:PM
ترکیہ ؛اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 33 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں پولیس نے 8 صوبوں کے 57  مقامات پر چھاپے مارے، اس دوران 33 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا،ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے،گرفتار افراد ترکیہ میں رہائش پذیر غیرملکیوں کی شناخت کرکے ان کو اغوا و قتل کے منصوبے پرکام کر رہے تھے،ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ ترکیہ اپنی سرزمین پر ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے گا جو قومی اتحاد اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوں،کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی اور  اسلحے سمیت جاسوسی کے آلات بھی برآمد کیےگئے۔

خیال رہےکہ  ترکیہ اسرائیل کو بیرون ملک کسی بھی حماس رہنما پر حملہ کرنے پر سنگین نتائج سے پہلے ہی خبردار کر چکا ہے،گزشتہ دنوں قطر سے واپسی پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے خبردار کیا  تھا کہ اگر اسرائیل نے ترکیہ میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنانےکی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : محبوبہ نے عین وقت پر کہا کسی اور سے محبت کرتی ہوں ،ہمایوں سعید کا انکشاف