بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ۔۔ہمسائے کی 12 سالہ لڑکی جاں بحق 

Jan 02, 2022 | 23:16:PM
ہوائی فائرنگ۔لڑکی۔ملتان۔خوشی۔مقدمہ۔تقریب
کیپشن: ہوائی فائرنگ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی)ملتان میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ملتان میں تھانہ کپ کے علاقے پیپل محلہ میں ساحل نامی شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کی خوشی میں گھر میں تقریب منعقد کی گئی۔پولیس کے مطابق تقریب میں ساحل کے دوست مرشدنے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں پڑوسی کی 12 سالہ بچی سویرا آکر زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق سویرا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔صبور علی اور علی انصاری کب شادی کر رہے ہیں؟ تاریخ منظر عام پر آگئی