پارلیمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔۔تاحال قابونہ پایاجاسکا

Jan 02, 2022 | 18:22:PM
جنوبی افریقا۔آگ۔ انکوائری ۔کمیٹی۔ تشکیل۔فائر بریگیڈ 
کیپشن:  عمارت سے آگ کے شعلے بلندہو رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کی چھت پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمنٹ عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آگ بجھانے والی مزید گاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کے انتظامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اسمبلی کا عملہ اور ملازمین محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل