یمن ، شادی کی تقریب میں بمباری، 5 خواتین جاں بحق،درجنوں زخمی

Jan 02, 2021 | 22:58:PM
یمن ، شادی کی تقریب میں بمباری، 5 خواتین جاں بحق،درجنوں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یمن کے شہر الحدیدہ میں ایئرپورٹ روڈ پر المنصور ہال میں شادی کی تقریب میں توپ کا گولہ گرا جس سے درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو والوں نے ان کو اسپتال منتقل کیا جہاں 5 خواتین دم تو ڑ گئیں ، 7 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں 4 خواتین، 3 بچے بھی شامل ہیں۔ 
تفصیلات کے مطا بق سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ یہ گولہ الحدیدہ شہر کے مشرقی علاقے حدیدہ لینڈ سے داغا گیا تھا جو کہ حوثیوں باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔دوسری جانب حوثی باغیوں کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار اتحادی افواج کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ اقدام سے عوام کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہی نو تشکیل شدہ حکومت کے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو لیکر عدن ایئرپورٹ پر پہنچنے والے طیارے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم وزیراعظم اور کابینہ ارکان حملے میں محفوظ رہے تھے۔