مولانا نے فرمائش کی مجھے وزیراعظم بنائیں : فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈیپ اسٹیٹ پر انحصار بری بات ہے ۔مولانا سب سے بڑی ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے تھے اور فرمائش کی کہ مجھے وزیراعظم بنائیں ہم آپ کیلئے حاضر ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحما ن کو آڑے ہاتھوں لیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر لکھا کہ مولانا فضل الرحمان 1988 سے 2010 تک ہر حکومت کا حصہ رہے۔ ڈیپ اسٹیٹ پر انحصار بری بات ہے اور مولانا فضل الرحمان سب سے بڑی ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے فرمائش کی تھی کہ مجھے وزیر اعظم بنائیں ہم آپ کےلیے حاضر ہیں۔فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا پاکستان میں ہوں تو جنگ بیچتے ہیں امریکا کو شدت پسندی کا علاج، حکیم ہو تو ایسا۔
مولانا فضل الرحمنٰ 1988 سے 2010 تک ہر حکومت کا حصہ رہے Deep State پر انحصار بری بات ہے لیکن 2010 میں مولانا سب سےبڑی Deep State کے پاس گئے اور فرمائش کی کہ مجھے وزیراعظم بنائیں ہم آپ کیلئے حاضر ہیں، پاکستان میں ہوں تو جنگ بیچتے ہیں امریکہ کو شدت ہسندی کا علاج، حکیم ہو تو ایسا۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 2, 2021