بھاٹی گیٹ حادثے میں جاں بحق ماں اور بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھاٹی گیٹ لاہور میں سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کے سروں پر شدید زخم کے آثار پائے گئے، جبکہ سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ ہوئی تھی۔
مزید رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعدیہ کی کمر پر بھی متعدد زخم موجود تھے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیا اور اس کے بعد رپورٹ کو محفوظ اور سیل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں ماں اور بیٹی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو چکی تھیں، جس پر وزیراعلیٰ نے سخت کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔
پولیس نے واقعے کے بعد مین ہول میں گرنے والی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجبور کیاکہ وہ بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرے۔
پولیس کے اس اقدام کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا ہے، تاہم ابھی تک صرف ایس ایچ او کو ہی عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے اوقات کار پھر تبدیل