سکولوں کے اوقات کار پھر تبدیل
کیپشن: سکول طلبا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)موسم کی تبدیلی کے بعد اسلام آباد کے نجی اور سرکاری سکولوں کے اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی، سکول اب صبح 8 بجے کھلیں گے۔
ریگولیٹرز نے سرد موسم اور صبح کی سختی کے پیش نظر تبدیل شدہ اوقات دسمبر کے اوائل میں نافذ کیے تھے، جو 31 جنوری 2026 تک جاری رہے۔
نئے شیڈول کے مطابق کم عمر طلباء کی کلاسز دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معمول کے اوقات میں واپسی موسم میں بہتری اور دن لمبا ہونے کی وجہ سے ممکن ہوا جس سے طلباء کی حاضری اور کلاس روم کی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔
سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں بڑی تبدیلیاں 15 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی جب کہ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر کے سکول روزہ دار طلباء کی سہولت کے لیے خصوصی شیڈول اپنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:3 فروری کو عام تعطیل کا اعلان