آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تبادلہ کا امکان
کیپشن: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی، عرفان ملک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تبادلہ کا امکان ہے۔
سی سی پی او لاہور آئی جی پنجاب کے مضبوط امیدوار ہیں ۔وسیم سیال کا نام بھی آئی جی پنجاب کے لئے زیر غورہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سیکرٹری داخلہ تعیناتی کا امکان ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات مانگ لیں ۔ڈاکٹر عثمان انور پنجاب میں بطور آئی جی پنجاب گذشتہ تین سال سے خدمات سرانجام دے رہیں ۔
ڈاکٹر عثمان انور کو وفاقی حکومت میں اہم تعیناتی دیئے جانے کا امکان ہے۔ڈاکٹر عثمان انور کے پاس ایف آئی اے میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:4فروری کی چھٹی؟ وزیراطلاعات پنجاب نے بیان جاری کردیا