سولر صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کا حتمی فیصلہ

Feb 02, 2026 | 11:48:AM
 سولر صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کا حتمی فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شاہد سپراء)وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
 نیپرا نے صارفین اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے ترامیم پر جمع ہونیوالے اعتراضات پر عوامی سماعت چھ فروری کو مقرر کر دی ہے۔
نیپرا نے سولہ دسمبر کو ترامیمی ڈرافٹ جاری کر کے اعتراضات طلب کئے تھے،تیس روز کے دوران جمع ہونیوالے اعتراضات پر عوامی سماعت ہو گی۔
سماعت کے دوران نیپرا نیٹ میٹرنگ پالیسی کی ترامیم پر حتمی فیصلہ کرے گی،نیٹ بلنگ کی منظوری پر ایکسپورٹ یونٹ کی قیمت 11 روپے ہو جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 57 ارب روپے کی مراعات کی تجویز
نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت صارفین کو یونٹ ٹو یونٹ ریلیف نہیں دیا جا سکے گااورترامیم کے تحت قومی ٹیرف اور ایکسپورٹ یونٹس پر بلز جاری ہوں گے۔