الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 57 ارب روپے کی مراعات کی تجویز

Feb 02, 2026 | 11:28:AM
  الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 57 ارب روپے کی مراعات کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے 57 ارب روپے کی مراعات کی تجویزدیدی۔
موٹر سائیکل، رکشہ اور کار پر براہِ راست سبسڈی دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،برقی بائیکس پر 20 سے 30 ہزاراور رکشوں پر 25 ہزار تک رعایت کی تجویزدی گئی ہے۔
چھوٹی برقی کار پر ایک لاکھ،اور بڑی گاڑی پر دو لاکھ روپے تک سبسڈی دینے کی تجویزہے،بسوں اور کمرشل گاڑیوں کے لیے چار سے پانچ لاکھ روپے تک امداددی جائے گی،اس کے علاوہ اسکریپ شدہ پرانی گاڑی کے بدلے نئی الیکٹرک گاڑی پر ریبیٹ دینے کی بھی تجویزہے۔
لاہور میں 1200 لیول ون چارجنگ پوائنٹس لگانے کا ہدف بھی ہوگا،400 بیٹری سویپنگ اور 300 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی تجویزہے،چارجنگ اسٹیشن لگانے والوں کو کیپیٹل سبسڈی اور ٹیکس میں رعایت ملے گی،پٹرول پمپس کو چارجنگ اسٹیشنز میں بدلنے پر پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔
مقامی صنعت کے لیے ریسرچ گرانٹس اور بیٹری ٹیسٹنگ لیبز کا قیام عمل میں لایا جائے گا،بیٹری ری سائیکلنگ پلانٹس اور صنعتی منصوبوں پر خصوصی مراعات دی جائیں گی،سرکاری، بلدیاتی اور پبلک ٹرانسپورٹ فلیٹس کو مرحلہ وار برقی بنانے کی تجویزہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کی کمی
منصوبے کا مقصد ایندھن کا درآمدی خرچ کم کرنا اور آلودگی گھٹانا ہے،عام شہری کو سستی، صاف اور جدید سفری سہولت دی جائیں گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے حکومت کو تجاویز پیش کردی ہیں۔