پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑے گا؟ وجہ سامنے آ گئی

Feb 02, 2026 | 09:33:AM
پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑے گا؟ وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا جانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات کے دوران بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہوا۔

پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود بھارتی ٹیم کو کولمبو جانا پڑے گا، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈول ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ،آئی سی سی کا قانون بھی سامنے آگیا

 پاکستان کے انکارکے باوجودبھارت کو 2 پوائنٹس کیلئے کولمبو جانا پڑے گا، بھارتی ٹیم کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہو گا اور میچ منسوخی کے آفیشل فیصلے کا انتظارکرنا ہو گا۔

 جب میچ آفیشل میچ منسوخ کرنے کا اعلان کریں گے تو اس وقت ہی بھارت کو دو پوائنٹس ملیں گے۔