پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

Feb 02, 2026 | 09:12:AM
پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے سے پاکستان کو  2 اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر  پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی بری طرح متاثر ہوگا، جبکہ بھارت کا نیٹ رن ریٹ متاثر نہیں ہو گا۔

آئی سی سی کے قانون کی شق 16.10.7 کے تحت، اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار (forfeit) کرے تو اس ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کا حساب پھر بھی ایسے کیا جائے گا کہ گویا  اس ٹیم نے اس میچ میں پورے 20 اوورز کھیلے ہوں۔

پاکستان کے بائیکاٹ کرنے کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ پاکستان نے صفر رن اسکور کیے، جس کی وجہ سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ پر کافی منفی اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے  شروع ہوگا۔پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔