جاپان میں شدید برفباری، 28 افراد ہلاک، سیکڑوں پروازیں منسوخ، سکولز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )جاپان میں شدید برف باری کے باعث 28 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی، سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں،سکول بند کر دئیے گئے ، اوموری شہر میں برفباری کا 81 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی جاپان کے شہر میں 5 فٹ 5 انچ برف باری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ہوگئی
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری برفباری کے باعث نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں بھی 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔
حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی، خیال رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔