ثناء جاوید کی نئی لک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Feb 02, 2023 | 15:07:PM
ثناء جاوید کی نئی لک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی مختلف لباس میں تصاویر اور ریلز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ریلز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ ہمیشہ سے ہی اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے مختلف لباس اور مختلف جگہوں پر لی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جنت مرزا اور عمربٹ نے چارسال بعد راہیں جدا کر لیں

اداکارہ نے اس مرتبہ اپنے مداحوں کے لیے سیاہ رنگ کے لباس میں ریلز شیئر کی ہیں جس کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔

اس کےعلاوہ اداکارہ نے  اپنی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن کا صارفین نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ اداکارہ کی ان تصاویر اور ریلز کو لاکھوں لائکس اور ویوز مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ثناء جاوید متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کا شمار شوبز انڈسٹری کی چند حسین و جمیل خاتون اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ثناءجاوید ایک کامیاب ماڈل بھی ہیں۔