جنت مرزا اور عمربٹ نے چارسال بعد راہیں جدا کر لیں

Feb 02, 2023 | 13:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن: جنت مرزا اور عمربٹ نے چارسال بعد راہیں جدا کر لیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا اور ٹک ٹاکرعمربٹ نے ایک بار پھر راہیں جدا کر لیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر عمر بٹ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال سے آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے‘۔

انہوں نے مداحوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ’باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے۔ شکریہ‘۔

دوسری جانب جنت مرزا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں عمربٹ کا نام لیے بغیر لکھا کہ اس نے سب برباد کر دیا، میں نے جو سوچا وہ نہیں ہوا۔ مجھے لگا کہ ہم نے ایک دوسرے سے جو وعدے کیے ہم وہ پورے کر رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، اس نے سب ضائع کر دیا۔ کیونکہ اسے دوسری خواتین کی جانب سے ملنے والی توجہ کی عادت ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں یہ ماننے سے انکار کر رہی تھی کہ وہ مجھ سے کبھی جھوٹ بول سکتا ہے یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی۔

یہ بھی پڑھیں:کیارا کی شادی میں فلمی ستارے جگمگائیں گے،معروف اداکارہ وینیو پر پہنچ گئے

یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی اس جوڑی نے کچھ عرصہ قبل بھی علیحدگی کا اعلان کیا تھا جو بعدازاں مذاق نکلا تھا۔