کیارا کی شادی میں فلمی ستارے جگمگائیں گے،معروف اداکارہ وینیو پر پہنچ گئے

Feb 02, 2023 | 11:48:AM
فائل فوٹو
کیپشن: شاہد کپوراور میرا راجپوت سدھارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی کی شادی کےلیےراجھستان روانہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کیارا کی شادی میں فلمی ستارے جگمگائیں گے،معروف اداکارہ وینیو پر پہنچ گئے۔بالی ووڈ انڈسٹری کا پسندیدہ جوڑا، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی، شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی 6 فروری 2023 کو ہوگی۔

بھارتی نجی میڈیا  کے مطابق  راجستھان میں سوریا گڑھ ہوٹل مہمانوں کے لیے ایک ماہ پہلے ہی بک کرایا گیا تھا۔ اب شادی کے لیے مہمانوں کی فہرست میں ایک خصوصی فہرست ہے۔ جوڑے کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کیارا نے اپنے کبیر سنگھ کے ساتھی اداکار شاہد کپور کو شادی کی دعوت دی ہے۔ شاہد کپور میرا راجپوت کے ساتھ راجستھان میں سڈ کیارا کی شادی میں شرکت کریں گے۔

شادی کی تقریبات مہندی اور سنگیت سمیت تین دن تک جاری رہے گی۔ کیارا کو حال ہی میں شادی سے پہلے منیش ملہوترا کے اسٹور پر جاتے دیکھا گیا تھا۔ سڈ بھی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دہلی پہنچ گئے یہ جوڑا اپنی شادی کے لیے منیش ملہوترا کے  تیار کردہ  شادی کا لباس پہنے گا۔ شادی کے مہمانوں کی فہرست میں کرن جوہر، ورون دھون، اشونی یاردی سمیت دیگر شامل ہیں۔ شادی کے بعد دو اورتقریبات ہوں گی ایک دہلی میں اور دوسرا ممبئی میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑگئیں

یاد رہے کہ سدھارتھ اور کیارا ایک سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ فلم شیرشاہ میں ان کی آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ جوڑے نےسب کے سامنےابھی تک شادی کی تصدیق نہیں کی ، لیکن یہ  بالی ووڈانڈسٹری میں ایک مشہور ہے کہ دونوں ایک ساتھ رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سدھارتھ اور کیارا نے کئی مواقع پر ایک دوسرے کے بارے میں بات بھی کی ہے۔ کافی ود کرن پر، کیارا نے یہاں تک کہ سڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو "دوستوں سے زیادہ" کے طور پر بتایا تھا۔