ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑگئیں؟

Feb 02, 2023 | 11:14:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑگئیں،ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ پہنچیں تو ان کے شوہر شعیب ملک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔  اسٹار جوڑی کے اس طرح بغلگیر ہونے کی ویڈیو پر ان کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے، اس کی شکل شعیب ملک سے ملتی جلتی ہے،اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’جب آپ اپنے گھر آتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس دنیا کے سب سے بہترین اہل خانہ اور دوست احباب ہیں۔ شکریہ‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’وہ ان سب کی جانب سے استقبال دیکھ کر سچ میں سرپرائز ہوگئیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:بھنگڑا ڈالتے بچےکی ویڈیو نےسوشل میڈیا پرآگ لگادی

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے جذباتی الوداع کہہ تو ان کے پرستاروں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ثانیہ مرزا کے آخری میچ کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس تقریب میں ان کے ٹینس اسٹار کے دوست احباب اور عزیز و اقارب موجود تھے۔ثانیہ مرزا کو ملنے والے شخص نے  انہیں پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔

سوال یہ ہے کہ شعیب ملک  اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی ہوگئی یا نہیں۔اس کا جواب تو دونوں میاں،بیوی ہی دے سکتے ہیں۔