بارات کو شمشان گھاٹ بنا دوں گا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Feb 02, 2023 | 13:36:PM
بارات کو شمشان گھاٹ بنا دوں گا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ناکام عاشق کی محبوبہ کے منگیتر اور اس کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی کہا کہ بارات کو شمشان گھاٹ بنا دوں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اتر پردیش کے ضلع  ہاپوڑ کا  شہری اپنی محبوبہ  کی کسی اور سے شادی ہونے  پر انتہائی پریشان اور برہم ہو گیا اور دولہے کے گھر میں گھس گیا ۔ دیوار پر انتباہی خط چسپاں کرنے کے بعد فائرنگ کر دی۔ چسپاں کیے گئے پوسٹر نما خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

آگ بگولہ ہوئے عاشق نے دولہے اور اس کے اہل خانہ کو خبردار کیا کہ اگر وہ بارات لے کر آئے تو اس کے سنگین نتائج بھگتیں گے۔ یہاں تک کہ اس نے شادی کے منڈپ کو شمشان گھاٹ میں تبدیل کرنے کی بھی دھمکی دی۔ 

مزید پڑھیں: جوتے لے لو، جوتے لے لو، دولہےکی صدائیں

ناکام عاشق  دیوار پھیلانگ کر دولہے کے گھر داخل ہوا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیوار پر دھمکی آمیز  پیغامات پر مشتمل ایک خط نما پوسٹر چسپاں کرگیا۔ تمام گھر والوں کو دھمکی دیے گیا کہ اس شادی کو آگے با بڑھائیں۔ دھمکی آمیز  پوسٹر پر  ہندی میں لکھا تھا کہ ، کرشمہ میری ہے! بارات لیکر مت آنا نہیں تو زندہ نہیں بچے گااور مونٹو سنگھ  (دولہا) کان کھول کر سنو، کرشمہ میری ہے، شادی کی بارات لانے کی ہمت نہ کرنا ورنہ میں بارات کو  شمشان گھاٹ بنا دوں گا،۔ خط میں مزید لکھا تھا کہ جن بھائیوں کو دعوت کے ساتھ گولیاں بھی چاہیں صرف وہ آئیں، یہ صرف ایک چھوٹا سا ٹریلر ہے، باقی فلم تقریب کے دوران چلے گی۔

اس واقع کے بعد دولہا اور تمام گھر والے حیران رہ گئے اور اس تشویش ناک واقع کی اطلاح پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جلد پولیس کی حراست میں ہو گا۔ 

دھمکی آمیز خط کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھڑ چکی ہے۔ کچھ اس واقع کی مذمت کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اس واقع کے حق میں دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔